18 جنوری 2015 - 19:57
عرب مشترکہ دفاع کونسل کا اجلاس طلب

عرب لیگ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ عرب لیگ نے عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ اور دفاع کی شرکت سے عرب مشترکہ دفاع کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ عرب لیگ نے عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ اور دفاع کی شرکت سے عرب مشترکہ دفاع کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہےکہ اس اجلاس میں دہشتگردی کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے سے متعلق مختلف ضروری اقدامات، قانونی طریقوں اور رکن ملکوں کی شراکت کی شرح کا جائزہ لیا جائے گا۔ عرب لیگ کے اس اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے دہشتگرد گروہوں کے مقابلے اور عرب ملکوں کی قومی سلامتی کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ پیش کی ہے اور یہ رپورٹ، گذشتہ جمعرات کو عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کو پیش کی جاچکی ہے۔ عرب لیگ کے اس اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ دنیائے عرب کے مستقبل کا دارومدار اس بات پر ہوگا کہ وہ، انتہا پسندی اور دہشتگردی کو کس حد تک کنٹرول کرپاتی ہے۔

.......

/169